وینزویلا،طلباء کاننگے پاؤں حکومت مخالف مارچ،حکومت اورمخالفین بات چیت کے لیے آمادہ،مظاہرین کا ملکی معیشت مستحکم بنانے اور جرائم میں کمی کا مطالبہ

جمعرات 17 اپریل 2014 23:33

وینزویلا،طلباء کاننگے پاؤں حکومت مخالف مارچ،حکومت اورمخالفین بات ..

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء)وینزویلا میں حکومت اور مخالفین کے درمیان مفاہمت اور بات چیت کے باوجود دارالحکومت کراکس میں طلبا نے شہر کی سڑکوں پر ننگے پاؤں مارچ کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کراکس میں یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبا نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور شہر کی سڑکوں پر ننگے پاؤں مارچ کیا، مظاہرین نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور جرائم میں کمی کا مطالبہ کیا،وینزویلا میں حکومت اور اپوزیشن جماعتیں بات چیت پر تیار ہوگئی ہیں اور دونوں فریق گزشتہ ماہ جھڑپوں میں اکتالیس افراد کی موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کمیشن قائم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں، تاہم اپوزیشن رہنماؤں نے جھڑپوں کے دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کو رعایت دینے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے، دارالحکومت کراکس میں یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبا نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور شہر کی سڑکوں پر ننگے پاں مارچ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور جرائم میں کمی کا مطالبہ کیا۔