تاجربرادری پریشان ہے،ڈالر مزید سستانہیں ہوگا،اسحاق ڈار،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجودکرائے کم نہیں ہوئے توہم کرائیں گے،توانائی بحران پرقابوپانے کے لئے بہترین روڈ میپ تیار کررہے ہیں،بجٹ میں ملازمین کی تخواہوں،پنشنزمیں اضافہ کیاجائیگا،سعودی امدادکے بدلے کچھ نہیں مانگاگیا،الزام تراشی بندکی جائے،بھارت نے ہمارے مطالبات مانے تو پسندیدہ ملک قراردیں گے،دفاعی بجٹ میں اضافے پر بات چیت جاری ہے، تھری جی اورفورجی سپیکٹرم میں کم بولی لگنا غلط فہمی کانتیجہ ہے،وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی میڈیاسے گفتگو
جمعرات 17 اپریل 2014 23:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ڈالر مزید سستانہیں ہوگاکیونکہ برآمدکنندگان پہلے ہی پریشان ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجودکرائے کم نہیں ہوئے توہم کم کرائیں گے،ڈالر کم ہونے سے درآمدی چیزوں کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئیں،بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے ، پاکستان مستقبل میں توانائی بحران پرقابوپانے کے لئے بہترین روڈ میپ تیار کررہا ہے ،گزشتہ روزوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈالر مزید نیچے نہیں جائیگاکیونکہ برآمدی تاجر پہلے ہی اس کے سستاہونے کی وجہ سے پریشان ہیں،انہوں نے کہاکہ ڈالر سستاہونے کہ وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی ہوئی لیکن ٹرانسپورٹرزنے کرائے کم نہیں کیے حالانکہ وزیراعظم نوازشریف نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط بھی لکھا جس میں کہاگیاکہ ٹرانسپورٹرکو کرائے کم کرنے کے احکامات جاری کریں اگر کرائے کم نہیں ہوئے تومیں دوبارہ وزیراعظم کو یادکراؤں گااورکرائے کم کرائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہماری پالیسی ایڈ نہیں ٹریڈہے وزیراعظم نے سعودی عرب سے امدادنہیں مانگی بلکہ انہوں نے خود تحفہ دیاسعودی تحفہ واپس نہیں کرنا اورنہ ہی اس کے بدلے کوئی مطالبہ کیاگیاہے،ہم آئندہ بھی اپنی پالیسی برقراررکھیں گے،انہوں نے کہاکہ جس دن حکومت سنبھالی اس دن بھی ڈالر98روپے تھا اورآج ہم اسے 98سے بھی کم پر لے آئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم چاہئیں توڈالر کو مزید بھی کم کرسکتے ہیں لیکن برآمد کنندگان کی وجہ سے اسے کم نہیں کریں گے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی پالیسی ہے کہ پاک فوج کو باہر کہیں بھی کسی دوسروں کی جنگ لڑنے کے لیے نہ بھیجاجائے اورنہ ہی بھیجاجائیگااگر ریٹائرڈافسرجاتاہے توحکومت اسے نہیں روک سکتی،انہوں نے کہاکہ بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے پنشنز میں بھی اضافہ کیاجائیگااس سے پہلے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط پیش کیاگیاہر سال جون میں تنخواہیں بڑھتی ہیں اس سال بھی وقت آنے پر اعلان کیاجائیگا،وفاقی وزیرنے کہاکہ بھارت کی جوبھی نئی حکومت بنے گی اس کے ساتھ ملکر کام کریں گے اگربھارت ہمارے مطالبات پورے کرے گا تواس کو تجارت کے حوالے سے پسندیدہ ملک قراردیں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ٹیکس نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے اس سے پہلے بھی میں نے یہی اعلان کیاتھا لیکن میڈیامیں اسے غلط پیش کیاگیا،ان کا کہنا تھاکہ اہم مالیاتی ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار مقررہ ہدف سے تجاوز کر جائے گی ، انہوں نے کہا کہ 31 مارچ تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور آئندہ مالی سال تک 15 ارب ڈالر جبکہ جون 2016 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے ، حکومت گڈ گورننس کے لئے اقتصادی اصلاحات لا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں توانائی بحران پرقابوپانے کے لئے بہترین روڈ میپ تیار کررہا ہے ، اب پاکستان بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے تحت ایک ارب ڈالر حاصل کر سکے گا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.