نوجوان کشمیری قوم کی غلام سے آزادی کیلئے اپنی جوانیوں کو بھینٹ چڑھا رہے ہیں‘ سید علی گیلانی

جمعہ 18 اپریل 2014 14:55

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) بزرگ کشمیریر ہنماء سید علی گیلانی نے کھریو اور احمد نگر میں جاں بحق کئے گئے نوجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوجوان اقتدار یا مال و دولت کے حصول کیلئے نہیں بلکہ کشمیری قوم کی غلامی سے آزادی کیلئے اپنی جوانیوں کو بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔ گیلانی نے کہاکہ جو لوگ نوکری، ٹرانسفارمر اور دوسری چھوٹی چھوٹی مراعات کیلئے بھارت نوازوں کو ووٹ ڈالتے ہیں وہ نہ صرف احسان فراموشی کرتے ہیں بلکہ وہ گرم گرم خون کے ساتھ سودابازی کرنے جیسے جْرم عظیم کا بھی ارتکاب کرتے ہیں۔

انہوں نے الیکشن ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا اپنے بچوں اور کشمیر کی آئندہ نسلوں کے گلے میں غلامی کا پٹا ڈالنے جیسا عمل ہے اور اس سے ہماری آزادی کی منزل طویل ہوجاتی ہی۔

(جاری ہے)

کھریو پانپور میں جاں بحق کئے گئے نوجوانوں کی یاد میں بْلائے گئے تعزیتی اجلاس سے ٹیلیفون کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ” ہم نے آج تک 6لاکھ جانوں کی قربانی پیش کی ہے اور آج بھی ہردن معصوم نوجوانوں کے تابوت اٹھائے جانے کا عمل جاری ہی“۔

انہوں نے کہاکہ کئی نوجوانوں کو کفن نصیب ہوتا ہے اور نہ ان کی نعشوں پر دو آنسو بہانے والے دستیاب ہوتے ہیں۔ گیلانی نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، ریاستی کانگریس، کمیونسٹ پارٹی، پیپلز کانفرنس اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے والے تمام لوگوں کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی کم یا زیادہ فائدہ مند نہیں ہی، بلکہ اقتدار کی کرسی تک جو بھی پہنچ جاتا ہی، وہ اپنے نجی فوائد کے لیے قوم کے اجتماعی مفاد کو نقصان پہنچاتا ہی۔

اس تعزیتی تقریب کا انعقاد مقامی لوگوں نے کیا تھا اور اس میں تحریک حریت کے اعلیٰ سطحی وفد، جس میں ظفر حبیب ڈار، فاروق احمد غوطہ پوری، اشفاق احمد، معراج الدین گنائی، عمر عادل اور دوسرے کارکن شامل تھی، نے شرکت کی اور اس موقعے پر تقاریر کیں اور الیکشن مخالف پوسٹر لوگوں میں تقسیم کئی۔اس دوران سید علی گیلانی نے عبدالصمد لون اجس اور محمد امین ٹنگہ بارہمولہ کی وفات پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اصحاب کی جنت نشینی کے لیے دعا کی ہے۔