وزیراعظم رواں ماہ دو تھرمل پاور پلانٹس کا افتتاح کریں گے، گدو پاور پلانٹ سے آزمائشی طور دو سو تریسٹھ میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا تجربہ کیا گیا تھاجو کامیاب رہا

جمعہ 18 اپریل 2014 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے اور پیداوار میں اضافے کے لئے وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ 747 اور 404 میگاواٹس کے دو تھرمل پاور پلانٹس کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 747 میگاواٹس گدو پاور پلانٹ کا افتتاح 21 اپریل کو کریں گے، جبکہ 404 میگاواٹس یو سی ایچ ٹو تھرمل پاور پلانٹ کا افتتاح 25 اپریل کو کیا جائے گا جو بلوجستان میں ڈیرہ مراد جمالی میں تعمیر کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کو ان پاور پلانٹس پر تیزی سے کام کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ گرمیوں میں توانائی کے بحران میں خاطرخواہ کمی کی جا سکے، ذرائع نے بتایا کہ گدو پاور پلانٹ سے آزمائشی طور دو سو تریسٹھ میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا تجربہ کیا گیا تھا، جو کامیاب رہا۔

متعلقہ عنوان :