فوج کی عزت کرتا ہوں ،قربانیاں دینے والے ادارے کے بارے غلط تاثر دینا گمراہ کن ہے ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ،بعض ذرائع ابلاغ میرے نظریات اور احساسات کو غلط پیش کررہے ہیں ، میرا ارادہ یا مقصد کسی ادارے کو نیچا دکھانا نہیں تھا ، بیان

جمعہ 18 اپریل 2014 22:33

فوج کی عزت کرتا ہوں ،قربانیاں دینے والے ادارے کے بارے غلط تاثر دینا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فوج کی عزت کرتا ہوں ،قربانیاں دینے والے ادارے کے بارے غلط تاثر دینا گمراہ کن ہے ،بعض ذرائع ابلاغ میرے نظریات اور احساسات کو غلط پیش کررہے ہیں ، میرا ارادہ یا مقصد کسی ادارے کو نیچا دکھانا نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ مضبوط اور باعزت فوج قوم کا سرمایہ ہے مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ 2 ہفتوں میں میری کئی سال پرانی تقاریرکوبنیادبناکرغلط فہمیاں پیدا کی گئیں وزیر دفاع نے کہاکہ بعض ذرائع ابلاغ میرے احساسات اور نظریات کو غلط پیش کررہے ہیں جس پر مجھے بہت افسوس ہے وزیر دفاع نے کہاکہ ماضی کی تقاریر مختلف حالات اور تناظر میں کی گئیں ادارے کی اہمیت کو کم کر نے کا ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی کوئی مقصد تھا وزیر دفاع نے کہاکہ ایسے وقت جب پاک فوج کئی محازوں پرنبردآزماہے،اسطرح کاتاثردیناقابل افسوس ہے انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے باوردی جوانوں اور افسران پر فخر ہے قربانیاں دینے والے ادارے کے بارے غلط تاثر دینا گمراہ کن ہے۔