کراچی سے اقوامِ متحدہ کے دو اہلکار اغواء

جمعہ 18 اپریل 2014 00:04

کراچی سے اقوامِ متحدہ کے دو اہلکار اغواء
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) اقوامِ متحدہ کے دو اہلکاروں ر کو اغواء کرلیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلح افراد نے اقومِ متحدہ کے ان اہلکاروں کو سپر ہائی وے پر گلشن معمار کے قریب سے اغواء کیا ہے اور پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے دو اہلکار لاپتا ہو گئے ہیں اور خدشہ ہے کہ انہیں اغواء کیا گیا ۔ پولیس نے اس معاملے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :