امریکا ، سیکیورٹی خدشات ، طیارہ ڈینور ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 13:11

امریکا ، سیکیورٹی خدشات ، طیارہ ڈینور ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا

نیویارک…امریکا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک طیارہ ڈینور ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔امریکا کے ڈینور ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے والے طیارے میں 151 مسافر سوار تھے،جنہیں فوری طور پر طیارے سے اتار کر ہوائی اڈے میں لے جایا گیا، جہاں ایف بی آئی نے ان سے پوچھ گچھ بھی کی۔

(جاری ہے)

طیارے کو آن بورڈ سیکیورٹی خطرات تھے۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ طیارے،مسافروں اور ان کے سامان کی مکمل تفتیش کر رہے ہیں۔تاہم کسی کے حراست میں لئے جانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے،ڈینور ہوائی اڈے پر بھی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔