فیلڈ مارشل السیسی نے انتخابی مہم شروع کردی ،قبطی عیسائی پوپ سے ملاقات،عیسائی مسلمان ہمیشہ متحد رہیں گے،السیسی کی پوپ کو یقین دھانی،اخوانی کارکنوں کے مخالف مظاہرے

اتوار 20 اپریل 2014 13:09

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)مصری فوج کے سابق سربراہ اور آئندہ صدارتی انتخاب کیلیے مضبوط ترین امیدوار سمجھے جانے والے فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے اپنی انتخابی مہم کا غیر رسمی عوامی آغاز کر دیا ، اس سلسلے میں ان کی پہلی عوامی ملاقات قبطی عیسائیوں کے پوپ سے مسیحی تہوار ایسٹر سے چرح میں ہوئی ،انتخابی مہم کا رسمی آغاز 2 مئی سے ہوگا،ادھر دوسری طرف اخوان المسلمون کے حامیوں نے السیسی کے صدارتی انتخابات لڑنے کے خلاف مظاہرے کیے ،میڈیارپورٹس کے مطابق پوپ سے السیسی کی اس اہم ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ فیلڈ مارشل السیسی نے پوپ کو یقین دلایا ہے کہ مسلمان اور عیسائی ہمیشہ متحد رہیں گے،مرسی کی برطرفی کے بعد السیسی جس طرح مضبوط نظر آئے ہیں وہ اگلے ماہ 26 اور 27 تاریخ کو ہونے والے صدر منتخب ہو جانے کا یقین رکھتے ہیں، اس صدارتی انتخاب میں انہیں کسی بڑی مخالفت کا سامنا بھی نہیں ہے،ادھر دوسری طرف اخوان المسلمون کے حامیوں نے السیسی کے صدارتی انتخابات لڑنے کے خلاف مظاہرے کیے ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزوربینززاٹھارکھے تھے جس پر السیسی کے خلاف نعرے درج تھے ،مظاہرین نے کارکنوں کی عدالتی سزاؤں کے خلاف بھی آواز بلند کی اورمطالبہ کیاکہ تمام کارکن بے گناہ ہیں ان کو فورا رہاکیاجائے۔