سعودی پاسپورٹ شناختی کارڈ سے مشروط، فنگر پرنٹس لازمی قرار،پہلے سے پاسپورٹ رکھنے والے مردوخواتین اپنے فنگرپرنٹس وزارت داخلہ میں رجسٹرکرائیں،میجر جنرل سلیمان الیحیی

اتوار 20 اپریل 2014 13:09

سعودی پاسپورٹ شناختی کارڈ سے مشروط، فنگر پرنٹس لازمی قرار،پہلے سے ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) سعودی عرب نے اعلان کیاہے کہ آئندہ ان خواتین کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا، جن کے پاس سعودی شناختی کارڈ نہیں ہو گا، ایسی خواتین جن کے پاس پہلے سے پاسپورٹ موجود ہے مگر ان کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے ان کے پاسپورٹس کی بھی اب تجدید نہیں کی جائے گی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل سعودی پاسپورٹس میجر جنرل سلیمان الیحیی نے اعلان کیاکہ ایسی خواتین جن کے پاس پہلے سے پاسپورٹ موجود ہے مگر ان کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے ان کے پاسپورٹس کی بھی اب تجدید نہیں کی جائے گی،متعلقہ محکمے نے سعودی خواتین اور مردوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ اپنے فنگر پرنٹس وزارت داخلہ کے پاس رجسٹر کرائیں بصورت دیگر انہیں وزارت داخلہ کی خدمات سے بطور شہری مستفید نہیں ہو نے کا حق نہیں ہو گا،ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس میجر جنرل سلیمان الیحیی کا یہ بھی کہنا تھایکم مئی سے کسی بھی ایسے شخص کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا، جس کے فنگر پرنٹس وزارت داخلہ کے پاس موجود نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :