ٹھٹھہ ‘ دھابیجی سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ‘علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

پیر 21 اپریل 2014 16:58

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی میں پیپلز فلور ملز کے قریب سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ذرائع کے مطابق دھابیجی پولیس نے پیپلز فلور ملز کے قریب سے 4 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں، ان افراد کی عمریں 40 سے 45 برس کے درمیان ہیں اور انہیں قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق معلوم افراد نے چاروں مقتولین کو کسی اور مقام پر فائرنگ کرکے قتل کے بعد لاشیں یہاں پھینکی ہیں، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال مکلی منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی سے اغوا کئے گئے 2 افراد کی لاشیں دھابیجی کے قریب سے برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت بعد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے طور پر ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :