صدام حسین کو پکڑوانے والے عراقی مخبرجاسم کو امریکا میں 28 برس قید کی سزا

پیر 21 اپریل 2014 18:01

صدام حسین کو پکڑوانے والے عراقی مخبرجاسم کو امریکا میں 28 برس قید کی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) امریکی فوجیوں کو سابق عراقی صدر صدام حسین کا پتہ بتانے والے مخبر کو امریکا میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں 28 برس کی سزا سنادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ جاسم رمضان اور اس کے 3 ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے 21 جولائی 2011 کو امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر سپرینگس میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، کم و بیش 3 برس تک مقدمہ زیر سماعت رہنے کے بعد عدالت نے جاسم اور اس کے ساتھیوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے 28،28 برس قید کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ جاسم وہ شخص تھا جس نے امریکی فوج کے خلاف برسرپیکار اپنے ہی باپ اور ماں کو ایک آپریشن کے دوران مروایا، اس کے علاوہ اسی کی مخبری پر امریکی فوج نے سابق صدر صدام حسین سمیت 40 سے زائد انتہائی مطلوب افراد کو حراست میں لیا، جس کا اعتراف امریکی فوجی خود کرتے ہیں، عراق میں تعینات ایک امریکی فوجی کی کتاب میں بھی اس کی خدمات کا تذکرہ بڑی تفصیل سے کیا گیا ہے، اسی خدمات کے اعتراف میں امریکی فوجیوں نے امریکا جانے کی راہ ہموار کی اور اسے وہاں کی شہریت دلوائی۔