نظام کوٹھیک کرنے کے لئے ہرقدم اٹھاؤنگا،کرسی کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرونگا،پرویزخٹک،یہ نظام چوروں اور ڈاکوؤں پرمشتمل ہے ،لوگ نظام سے تنگ آگئے ہیں جوعمارتیں اورسڑکیں بنائی جاتی ہیں ایک سال بعد وہ کھنڈرات میں تبدیل ہوجاتی ہیں ،اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال

پیر 21 اپریل 2014 21:01

نظام کوٹھیک کرنے کے لئے ہرقدم اٹھاؤنگا،کرسی کی قربانی سے بھی دریغ نہیں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ اس نظام کوٹھیک کرنے کے لئے ہرقدم اٹھاؤنگا،کرسی کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرونگا،نظام کوتبدیل کرکے ہی دم لونگا۔ اپوزیشن کو پتہ ہی نہیں کہ تبدیلی کیاہے یہ نظام چوروں اور ڈاکوؤں پرمشتمل ہے لوگ اس نظام سے تنگ آگئے ہیں جوعمارتیں اورسڑکیں بنائی جاتی ہیں ایک سال بعد وہ کھنڈرات میں تبدیل ہوجاتی ہیں صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے مختلف اعتراضات کے بعد جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اپوزیشن کو پتہ ہی نہیں کہ تبدیلی کیاہے اگر ہم تبدیلی لے آئے تو اس صوبے کے عوام ہمیں دوبارہ منتخب کرینگے ورنہ ہمارا حشر بھی موجودہ اپوزیشن کی طرح ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کا حصہ رہتے ہوئے میں نے حالات غور سے دیکھے کہ کرپشن کس طرح ہوتی ہے میں نے کبھی بھی حرام نہیں کھایا‘ اب صوبے میں پانچ فیصدکرپشن بھی باقی نہیں رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پرویزخٹک نے کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے کسی بھی صورت لوٹ مار برداشت نہیں کی جائے گی اب ہم بتائیں گے کہ سڑکیں اور عمارتیں کس طرح بنتی ہیں سرکاری عمارتوں کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات لی گئی ہیں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں اپوزیشن ہماراساتھ مل کر اس نظام کوتبدیل کریں انہوں نے کہاکہ کس طرح کا انصاف ہے کہ یہاں غریب سے تھانوں میں رشوت لی جاتی تھی سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے نام پرکمیشن لی جاتی تھی ہم اس نظام کو جڑسے اکھاڑدینگے اگر میراکوئی وزیر چوری کرتا ہے اورکسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائے یہ نظام جب تک ٹھیک نہیں ہوگاتوکچھ بھی ٹھیک ہوناناممکن ہے انہوں نے کہاکہ یہ ملک صرف سرمایہ کاروں، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کا نہیں ہے جنہوں نے اپنے قلیل آمدنی اور تنخواہ میں دس دس بنگلے بنائے ہیں اس نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :