خیبرپختونخوا اسمبلی ،شوکت یوسفزئی نے محکمہ صحت سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے، تترخیل میں بھرتیوں کی تحقیقات کی جائینگی، تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو خودمختاری دی گئی ہے، دوسوسے زائد ڈاکٹرز رخصتی پر ملک سے باہر چلے گئے ہیں ،85ڈاکٹروں کو فارغ کردیاگیاہے، وزیر صنعت خیبرپختونخوا

پیر 21 اپریل 2014 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) صوبائی وزیرصنعت شوکت یوسفزئی نے اسمبلی اجلاس کے دوران محکمہ صحت سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے، صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات پر جے یوآئی نورسلیم اور منور خان نے کہاکہ صحت کے حوالے سے حکومت نے بتایاتھاکہ شہرام ترکئی صوبائی وزیرصحت ہیں لیکن جوابات شوکت یوسفزئی دے رہے ہیں جس کے جواب میں صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہاکہ وہ صوبائی وزیرصحت کی حیثیت سے جوابات دے رہے ہیں ،وقفہ سوالات کے دوران محمودبیٹنی ،انیسہ زیب،سکندرشیرپاؤ اوردیگراراکین نے سوالات کئے کہ لکی مروت کے علاقہ تترخیل میں غیرقانونی طور پر بھرتیاں کی گئی ہیں انیسہ زیب نے کہاکہ اس وقت بیشترڈاکٹرزملک سے باہرچلے گئے ہیں جس کی وجہ سے کئی اہم پوسٹیں خالی ہیں ان خالی پوسٹوں کی وجہ سے محکموں کی استعدادکارمتاثرہورہی ہے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ تترخیل میں بھرتیوں کی تحقیقات کی جائیں گی تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو خودمختاری دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت دوسوسے زائد ڈاکٹرز رخصتی پر ملک سے باہر چلے گئے ہیں اور اس حوالے سے 85ڈاکٹروں کو فارغ کردیاگیاہے اپوزیشن اراکین نے محکمہ صحت کی جانب سے سوالات کے مکمل جوابات پیش نہ کرنے پر شدیداعتراضات کئے جس کے بعد سپیکر نے رولنگ دی کہ محکمہ صحت کے خلاف تحریک استحقاق لائی جائے کیونکہ اس محکمے کی کارروائیاں غیرسنجیدہ ہیں قبل ازیں اے این پی کے سرداربابک ،لطف الرحمن ،محمدعلی شاہ ،سکندرشیرپاؤ،اورنگزیب نلوٹھا اور شاہ فرمان نے بونیر میں اے این پی کے کارکن اور پشاور میں میاں مشتاق کے گھرکودھماکے سے اڑانے اور ان کے رشتہ داروں کے اغواکی مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :