وفاقی وزیرخزانہ کاآلو کی پچاس روپے فی کلو قیمت پراظہارتشویش،فوری کم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں، ذخیرہ اندوزوں کو قیمتوں کے تعین میں مناپلی کی اجازت نہیں دی جائیگی، مافیا نے اضافہ کرکے عوام پر ناجائز بوجھ ڈال دیا ہے،تین دن میں قیمتیں کم نہ ہوئیں توآلو کی درآمد پر تمام ڈیوٹیاں ختم کردی جائیں گی،اجلاس سے خطاب

پیر 21 اپریل 2014 21:28

وفاقی وزیرخزانہ کاآلو کی پچاس روپے فی کلو قیمت پراظہارتشویش،فوری کم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آلو کی ایک کلو میں پچاس روپے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طورپر کم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں .وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیر کو زرعی اجناس کی قیمتوں سے متعلق ایک جلاس سے خطاب کرتے ہوئے آلو کی ایک کلو میں تقریباً50روپے اضافہ پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے فوری طورپر کم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں ۔

وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے کہاکہ آلو کی قیمت 50 روپے بلاجواز ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں گیارہ لاکھ ٹن آلو سرپلس ہے لیکن پھر بھی مافیا نے اس میں اضافہ کرکے عوام پر ناجائز بوجھ ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی قلت پیدا کرکے اس کی قیمت بڑھائی اجلاس کو بتایا گیا کہ پڑوسی ممالک میں آلو کی قیمت پاکستان سے بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت اہم اشیاء کی قیمتوں کو مناسب سطح پر لانے میں سنجیدہ ہے اورحکومت اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرے گی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ اگر تین دن میں آلو کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو آلو کی درآمد پر تمام ڈیوٹیاں کم کردینگے تاکہ قیمت 30روپے کلو سے کم پر لے آئیں انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں کو قیمتوں کے تعین میں مناپلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :