چارسوبرطانوی جہادی شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار،20ہلاک ہوگئے،انتہائی مشکل حالات میں جہاد کررہے ہیں،برطانوی جہادی نے سوشل میڈیاپر ویڈیواپ لوڈ کردی

پیر 21 اپریل 2014 21:49

چارسوبرطانوی جہادی شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار،20ہلاک ہوگئے،انتہائی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) شام میں موجود برطانوی جہادیوں نے شام کے جہاد کو جان جوکھوں کا کام قرار دیتے ہوئے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ وہ شام میں کسی فائیوسٹارقسم کے پرآسائش ماحول میں بشار رجیم کیخلاف لڑ رہے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کی گئی ویڈیومیں برطانوی جہادیوں نے کہاکہ ان کے چار سو کے قریب ساتھی بشار رجیم کے خلاف سرگرم ہیں جن میں سے20 مارے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ سخت ناروا اور ناگوار صورت حال میں رہ رہے ہیں، ویڈیو میں ایک جہادی جو خود ابو عبداللہ ایک ایسے مکان خستہ حال مکان میں ہے جو نہ جانے کب سے بند پڑا تھا اسی مکان کا ایک کمرہ دکھایا گیا ہے جس میں اس کے بقول سات مجاہدین قیام کرتے ہیں، یہ ساتوں زمین پر بچھے گدوں پر سوتے ہیں، جبکہ ان کی اے کے 47 المعروف بندوقیں دیوار کے ساتھ پڑی ہوتی ہیں،اس ابو عبداللہ نامی جہادی کا کہنا تھا کہ میں آپ کو اپنی رہائش سے متعلق حقائق دکھانا چاہتا ہوں، جس رہائش کو بعض لوگ پر آسائش قرار دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کسی پنج تارے ہوٹل کی طرح کی زندگی گذار رہے ہیں اور بڑے بڑے محلات میں مقیم ہیں، ہمارے کمروں کی الماریاں ہر وقت مٹھائیوں سے بھری رہتی ہیں ، واللہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے، ہم اس طرح کی آسائشات والی زندگی سے بہت دور ہیں۔

متعلقہ عنوان :