چارسدہ میں پولیس وین پردھماکہ اور فائرنگ سے اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق، 29 زخمی

منگل 22 اپریل 2014 11:38

چارسدہ میں پولیس وین پردھماکہ اور فائرنگ سے اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں ..

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) نوشہرہ روڈ پر پولیس وین پر بم دھماکہ اور فائرنگ کے نتیجےمیں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے ہیں۔ چارسدہ میں نوشہرہ روڈ پر پولیس وین کے قریب بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکہ اور فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور اور چارسدہ کے مختلف اسپتالوں میں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آئی جی خیبر پختون خوا ناصر درانی کا کہنا ہے دھماکہ سے پہلے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، اس قسم کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں لیکن اس کے باوجود دشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں 2 سے 4 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے چارسدہ میں ہونے والے دھماکہ اور فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :