کوٹلی‘عدالتی حکم پر بیلف کا چھاپہ‘حبس بے جا میں رکھی بیوی اور تین سالہ بچی بازیاب

منگل 22 اپریل 2014 16:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء)عدالت کے حکم پر بیلف کا چھاپہ‘ حبس بے جا میں رکھی بیوی اور تین سالہ بچی بازیاب۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے رہائشی راجہ سر ور داد نے سیشن جج کی عدالت میں درخواست دی اور موٴقف اختیار کیا کہ اُس کے داماد راجہ رجب نواز نے اس کی بیٹی آسیہ خاتون اور نواسی ایو نیہ کو گھر میں قید کر رکھا ہے اور جسمانی تشدد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

خود منشیات فروش اور نوش بھی ہے جس سے میری بیٹی اور نواسی کی جان خطرے میں ہے۔درخواست پر سیشن جج محمد شیراز کیا نی نے بطور جسٹس آف پیس SHOتھانہ سہنسہ کو بیلف مقرر کر کے حکم دیا کہ مبعوثان کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کیا جائے۔جس پر بیلف نے چھاپہ مار کر حبس بے جا میں رکھی خاتون اور بچی باز یاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے خاتون اور بچی کی رضامندی پر اُس خاتون کے والد کے حوالے کیا ملزم کو حکم دیا کہ اگر تم اپنی بچی کی کسٹڈی چاہتے ہو تو مجاز عدالت فیملی کورٹ سے رجوع کرو۔