سرینگر اور مضافات میں انتخابات کیخلاف اشتہارات اور لٹریچر تقسیم

بدھ 23 اپریل 2014 13:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) حریت کا نفرنس جموں کشمیرکے وفود ،اسلامک پو لیٹیکل پارٹی چیئر مین محمد یوسف نقاش ،لبر یشن فرنٹ (آر)کے اعجاز احمد میر اور محمد یاسین عطائی کی رہنمائی میں شہر سرینگر اور اس کے مضافات تک الیکشن مخالف اشتہارات اور لٹریچر تقسیم کیا۔اس سلسلے میں شوکت احمد بٹ ، محمد یوسف میر اور سجاد احمد سازنواز ،محمد یوسف نقاش ،اعجاز احمدمیر ، سجو احمد ،محمد یاسین عطائی ، امتیاز احمد ریشی اور راجا الطاف صادق نے کالجوں، یونیورسٹیوں ،سکولوں اور دیگر عوامی اداروں میں چن انتخابات کے بائیکاٹ پر مشتمل لٹریچر تقسیم کیا۔

حریت کا نفرنس کے قائدین کو قصبہ قصبہ ،قریہ قریہ اور گھر گھر پہنچ کر پارلیمانی انتخابات کا با ئیکاٹ کرانا چا ہئے ۔

(جاری ہے)

محمد یوسف نقاش اور محمد یاسین عطائی نے کہا ہے کہ عوام کو ان لو گوں کو ووٹ نہیں دنیا چا ہئے جنہوں نے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو تختہ دار پر چڑ ھا کر پھا نسی دلوائی۔ انہوں نے عوام سے الیکشن مخالف اشتہارات اور کتا بچے پڑھنے اور ان میں درج با تیں اپنی برادری میں پھیلانے کی تا کید کی تا کہ شہداء کے خون کیساتھ کھلواڑ کر نے والوں کو ووٹ نہ مل سکیں ۔

حریت کا نفرنس جموں کشمیر کے تر جمان نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ الیکشن با ئیکاٹ کے سلسلے میں جو اپیل کی گئی ہے ،اس کے مطا بق جس تاریخ کو جن علاقوں میں ووٹ ڈالنے ہو نگے وہاں کے لو گ اس دن گھر وں میں رہیں ۔

متعلقہ عنوان :