جنسی زیادتی کے واقعات سب سے بڑا مسئلہ ہے، بھارتیوں کی رائے

بدھ 23 اپریل 2014 13:29

جنسی زیادتی کے واقعات سب سے بڑا مسئلہ ہے، بھارتیوں کی رائے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء)ایک حالیہ سروے کے مطابق بھارتیوں کی اکثریت کے نزدیک جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں،پی ای ڈبلیو ریسرچ سینٹر کے ایک ملک گیر سروے کے مطابق 10 میں سے 9بھارتی باشندوں نے جنسی زیادتی کے واقعات کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے جبکہ10 میں سے 8افراد کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کی اکثریت کا خیال تھا کہ اس سلسلے میں موجود قوانین میں خامیاں ہیں اور انصاف کا موجودہ نظام اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔ سروے کے مطابق عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ پولیس جنسی زیادتی کے واقعات کی تفتیش درست طور پر نہیں کرتی جس کی وجہ سے اکثر ملزم رہا ہوجاتے ہیں۔