جنوبی کوریا ، ڈوب جانے والی کشتی کے نتیجے میں لاپتہ ہوالے 144افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

بدھ 23 اپریل 2014 13:29

جنوبی کوریا ، ڈوب جانے والی کشتی کے نتیجے میں لاپتہ ہوالے 144افراد کی ..

سیئول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء)جنوبی کوریا میں ڈوب جانے والی کشتی کے نتیجے میں لاپتہ ہوالے 144افراد کی لاشیں نکال لی گئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق آفیشلز نے جنوبی کوریا کے میڈیا کو بتایا کہ اب تک پانچ افراد پر اپنی ڈیوٹی انجام نہ دینے کا الزام عائد کیا گیا جبکہ عملے کے چھ اراکین اب حراست میں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈوبتے ہوئے جہاز سے مدد کی پہلی کال ایک لڑکے نے کی تھی جس نے کپکپاتی آواز میں مدد کیلئے پکارا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جہاز پر موجود دیگر 20 بچوں کی طرف سے بھی مدد کی کالز موصول ہوئی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز میں مجموعی طور پر 476 افراد سوار تھے جن میں 339 بچے اور ان کے ٹیچر سوار تھے جو تفریح کیلئے قریبی جزیرے تک جارہے تھے۔ دوسری جانب امدادی کارکنوں نے زیرِ آب روبوٹ کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔ریسکیو آفیشلز نے کہاکہ وہ اگلے دو روز تک جہاز میں موجود افراد کی تلاش جاری رکھیں گے۔