شمالی کوریا نئے ایٹمی دھماکہ جیسا کوئی اقدام نہ اٹھائے ، علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ، امریکہ کا انتباہ
بدھ 23 اپریل 2014 13:36
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) امریکہ نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ نئے ایٹمی دھماکہ جیساکوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے جس سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہو۔
(جاری ہے)
امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان جن پکاسی نے کہا ہے کہ ہم جزیرہ نما کوریا کی تمام تر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں لہٰذا شمالی کوریا کو چاہئے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور عہدوں پر کار بند رہتے ہوئے خطہ کے امن کو خطرہ سے دوچار کرنے سے گریز کرے اور نیا ایٹمی تجرباتی دھماکہ کرنے سے باز رہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نائب مندوب نے نئے ایٹمی دھماکہ بارے سوال کے جواب میں4 اپریل کو کہا تھا کہ دنیا کو انتظار کرنا اور دیکھنا ہوگا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما بدھ کو جاپان جبکہ جمعہ کو جنوبی کوریا کے دورے پر آنے والے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.