پاک فوج سوات کی تعمیر نو اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،آرمی چیف کی پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کام کے معیار کی تعریف

بدھ 23 اپریل 2014 21:36

پاک فوج سوات کی تعمیر نو اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے ..

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج سوات کی تعمیر نو اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیدو شریف میں پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا، پاک فوج کے انجینئرز کی جانب سے یو اے ای تعاون پروگرام کے تحت تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ سوات آپریشن کے بعد بحالی کے مرحلے کا حصہ ہے، منصوبے کی افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیراور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج علاقے کی تعمیر نو اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس دوران آرمی چیف نے پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کام کے معیار کو سراہا۔