ایم کیو ایم کے حکومت میں شامل ہونے کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 25 رہ گئی،اس سے پہلے سندھ اسمبلی میں 76 ارکان پر مشتمل مضبوط اپوزیشن تھی، ایم کیو ایم کے 51 ارکان اپوزیشن کی بنچوں سے سرکاری بنچوں پر چلے گئے
بدھ 23 اپریل 2014 22:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سندھ حکومت میں شامل ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کے 168کے ایوان میں اپوزیشن ارکان کی تعداد صرف 25 رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے سندھ اسمبلی میں 76 ارکان پر مشتمل مضبوط اپوزیشن تھی۔ ایم کیو ایم کے 51 ارکان اپوزیشن کی بنچوں سے سرکاری بنچوں پر چلے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
جمعہ کو جب سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوگا تو سرکاری بنچوں پر 142 ارکان ہوں گے جبکہ اپوزیشن کی بنچوں پر صرف 25 ارکان ہوں گے۔
اس وقت سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 91 اور ایم کیو ایم کے 51 ارکان ہیں۔ اپوزیشن کی باقی بچ جانے والی سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ فنکشنل کے 11، مسلم لیگ (ن) کے 8، پاکستان تحریک انصاف کے 4 اور نیشنل پیپلز پارٹی کے 2 ارکان ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن الطاف حسین انڑ کے انتقال کی وجہ سے ایک نشست خالی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.