سندھ حکومت میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم کے وزراء، مشیروں اور معاون خصوصی کو قلمدان دینے کے بارے میں فیصلہ ہوگیا

بدھ 23 اپریل 2014 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء) انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ حکومت میں شمولیت کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وزراء، مشیروں اور معاون خصوصی کو قلمدان دینے کے بارے میں فیصلہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد کو صحت، صوبائی وزیر عبدالرؤف صدیقی کو صنعت وتجارت، وزیراعلیٰ کے مشیر سید فیصل علی سبزواری کو نوجوانوں کے امور اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالحسیب کو اوقاف کے قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر محمد عادل صدیقی کے قلمدان کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کی طرف سے انہیں محنت (لیبر) کا قلمدان دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، تاہم پیپلز پارٹی اس پر غور کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :