محمد سفیر جرال کو ہیڈ ماسٹر ترقیاب ہونے پردلی مبار ک بادپیش کرتے ہیں‘راجہ راشد محمود تراب

جمعرات 24 اپریل 2014 16:57

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) محمد سفیر جرال کو ہیڈ ماسٹر ترقیاب ہونے پردلی مبار ک باد پیش کرتا ہوں محمد سفیر جرال انتہائی لائق ،محنتی ، قواعد و ضوابط کی پیروی کرنے والے اپنے شعبہ سے پیار کرنے والے ، شاندار نتائج دینے والے ، پابندی وقت کرنے والے، تجربہ کار، زیرک ،بردبار ، متین اور دیانت دار معلم رہے ہیں۔ بحیثیت معلم ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

اپنی سروس کے دوران وہ ایک عظیم معمار قوم رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف کوارڈینیٹر آزاد کشمیر سکولز ہیڈماسٹرز / سیکنڈری سکولز آفیسرز وصدر معلم گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول ایف ون میرپورراجا راشد محمود تراب نے اساتذہ کی میٹنگ کے دوران کیا مزید براں انہوں نے فرما یا کہ محمد سفیر جرال ایک شاندار ریکار ڈ کے حامل ہیں اب ان کی بحیثیت صدر معلم تقرری خوش آئند ہے توقع کی جاتی ہے اب و ہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کے نونہالوں کی آبیار ی کریں گے اور انکی تعلیم و تربیت سے معاشرے کو بہترین شہری مہیا کریں گے نیک خواہشات اور دعائیں محمد سفیر جرال کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انکی میرٹ پر بطور ہیڈ ماسٹر ترقیابی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحیداور سیکرٹری تعلیم سکولز چوہدری خورشید کا میرٹ سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اجلاس میں ادارہ کے اساتذہ محمد ادریس احمد کمپیوٹر انسٹرکٹر، ریاض احمد ، ندیم صادق ،محمد حسن رضا ، ملک خالد محمود، چوہدری محبوب احمد ، چوہدری محمد رزاق ، غلام نبی ، شعبان عارف ، اشتیاق احمد ناز، امجد نقوی، ارشاد احمد مرزا، شاجہاں یوسف ، اشتیاق چوہدری، محمد سرفراز، میاں عبدالرحمان گجر، امجد چوہدری ، قاضی ظفر اقبال ،چوہدری مظفر اقبال، محمدجمیل راجوری آفس سیکرٹری ، محمد ندیم اور راجہ شوکت علی خان کیئر ٹیکر نے محمد سفیر جرال کو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے مبار ک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اپنی شاندار روایا ت کو برقرار رکھیں گے اور جائے تعیناتی پر محنت اور لگن سے فرائض کی ادائیگی کریں گے ۔

انہوں نے ان کی کامیابی کے لیئے دعا کی۔