گورنمنٹ گرلز کلیا ل میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز کر دیاگیا

جمعرات 24 اپریل 2014 16:57

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) ناظم اعلیٰ تعلیمات نگہت مبشر،صدر معلمہ گورنمنٹ گرلز کلیال ہائی سکو ل صادقہ منیر ،شمیم مرزا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنرگس سلطانہ ،رخسانہ مجاہد ودیگر نے گورنمنٹ گرلز کلیا ل میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز کر دیا اور اس موقع پر شجر کاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی ۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ تعلیمات نگہت مبشر نے کہا کہ سر سبز شاداب کشمیر کے مشن کو عملی شکل دینے کے لئے تعلیمی اداروں میں شجر کاری مہم آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں شجر کاری کی اہمیت کے حوالے سے طالبات کو تربیت دی جائے گی کہ طالبات نہ صرتعلیمی اداروں میں پودے لگائیں بلکہ اپنے گھروں میں بھی پودیں لگائیں ۔پودے نہ صرف صدقہ جاریہ ہیں بلکہ اس خوبصورتی اور صحت افزا ماحول کو عملی شکل ملتی ہے ۔شجرکاری مہم کی کامیابی کے لئے تمام اساتذہ اور طالبات بھرپور حصہ لئے ۔اس موقع پر صدر معلمہ گورنمنٹ گرلز کلیال ہائی سکو ل صادقہ منیر ،شمیم مرزا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنرگس سلطانہ ،رخسانہ مجاہد ودیگر نے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس مہم کو بھرپور کامیابی کے لئے عزم کا اعادہ کیا۔