امریکہ نے انٹرنیٹ پر اپنی گرفت کم کرنے کی حامی بھر لی

جمعرات 24 اپریل 2014 17:40

امریکہ نے انٹرنیٹ پر اپنی گرفت کم کرنے کی حامی بھر لی

برازیلیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) برازیل میں انٹرنیٹ کے مستقبل کے موضوع پر عالمی کانفرنس شروع ہوگئی، ملکی صدر ڈلما روسیف نے کانفرنس کا افتتاح کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پہلے روزکانفرنس میں سائبر سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی ،کانفرنس میں اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی ( این ایس اے) کی جانب سے وسیع پیمانے پر جاسوسی کے تناظر میں برازیل اور متعدد دیگر ممالک کے مطالبات پر امریکہ نے انٹرنیٹ پر اپنی گرفت کم کرنے کی حامی بھر لی ، اس کانفرنس میں درجنوں ممالک سے وفود شریک ہیں جن میں انٹرنیٹ کمپنیوں کے اعلی عہدیداران، تکنیکی ماہرین، طلبہ اور انٹرنیٹ گروپوں کے نمائندے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

برازیل کے سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی پالیسی ورجیلیو المیڈا اس کانفرنس کی سربراہی کررہے ہیں ،افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس کانفرنس میں پالیسی سے متعلق کوئی بڑے فیصلے نہیں کیے جائیں گے تاہم اس کے ذریعے اعلی سطحی بحث اور مستقبل میں اصلاحات کے عمل کے حوالے سے بات چیت کا آغاز ضرور ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :