چیئرمین واپڈا ظفر محمود کا دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے ساتھ میٹنگ، منصوبہ ملکی اقتصادیات کیلئے نہایت اہم ہے، زرعی مقاصد کیلئے پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا اور سستی پن بجلی بھی پیدا ہوگی، دیامر بھاشا ڈیم کے مین ورکس پر تعمیراتی کام کا جلد از جلد آغاز ترجیحات میں شامل ہے‘ چیئرمین واپڈا ظفرمحمود کی گفتگو،منصوبے کیلئے زمین کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیےٴ، چیئرمین کا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیساتھ میٹنگ میں اظہارِ خیال،دو روزہ دورے میں چیئرمین واپڈا نے خواڑ پن بجلی منصوبوں کے علاوہ پٹن اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سائٹس کا بھی دورہ کیا
جمعرات 24 اپریل 2014 19:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔ ان کے دورے کا مقصد منصوبے کا بذات ِ خود جائزہ لینا اور پراجیکٹ سائٹ پر انفرا سٹرکچر سے متعلق تعمیراتی کام کا مشاہدہ تھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ دیا مربھاشا ڈیم انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے کیونکہ اس کی تعمیر سے زرعی مقاصد کے لئے پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا ، اشد ضروری سستی پن بجلی پیدا ہوگی اور سیلاب سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادیات کے استحکام خصوصاً ملک میں فوڈ اور انرجی سکیورٹی کے حوالے سے دیا مر بھاشا ڈیم کی اہمیت کے پیش نظر دیا مربھاشا ڈیم کے مین ورکس پر تعمیراتی کام کا جلد از جلد آغاز اُن کی ترجیحات میں شامل ہے۔(جاری ہے)
اپنے دورے میں چیئرمین نے تھور وادی میں زیر تعمیر واپڈا کالونی اور دفاتر ، شتیال بائی پاس اور ہرپن داس میں متاثرین کے لئے زیرِتعمیرماڈل ویلج کا تفصیلی دورہ کیا ۔
چیئرمین نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ کاموں پر تعمیراتی رفتار کو تیز کیا جائے اور انہیں بلاتاخیر مکمل کیا جائے۔پراجیکٹ حکام کی جانب سے بریفنگ میں چیئرمین کو بتایا گیا کہ دیامربھاشاڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8اعشاریہ ایک ملین ایکڑ فٹ اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ اس منصوبے سے قومی نظام کو ہر سال 18 ارب یونٹ سے زائد سستی پن بجلی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے سالانہ 5 ارب یونٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی جبکہ تربیلا، غازی بروتھہ اور چشمہ ہائیڈل پاور سٹیشنوں سے بھی 2 ارب یونٹ زائد بجلی پیدا ہوگی۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی بدولت تربیلا ڈیم کی عمر مزید 35 سال بڑھ جائے گی۔قبل ازیں چیئرمین واپڈا نے چلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور دیامربھاشا ڈیم پراجیکٹ سے متعلق مختلف امور بشمول منصوبے کیلئے زمین کی خریداری ، متاثرین کی آبادکاری اور سوشل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نے اس امر پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کی جانب سے زمین کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیےٴ۔ چیف سیکرٹری نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے دیامربھاشا ڈیم کے تمام معاملات خصوصاً اراضی کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چیئرمین واپڈا نے چلاس میں دیا مر بھاشاڈیم پراجیکٹ کے متاثرین سے بھی ملاقات کی اور اُن کے جائز مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ۔اپنے دو روزہ دورے میں چیئرمین واپڈا نے دیامربھاشا ڈیم کے علاوہ واپڈا کے دیگر منصوبوں کا بھی دورہ کیا ۔ ان منصوبوں میں الائی خواڑ، خان خواڑ، دبیرخواڑ، کیال خواڑ، پٹن اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.