عالمی شہرت یافتہ اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ سے ملاقات ،کرکٹ کے کھلاڑیوں کیلئے آپ ایک آئیڈیل ہیں ،ہر نوجوان شاہد خان آفریدی بننے کا خواہشمند نظر آتا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

جمعرات 24 اپریل 2014 21:18

عالمی شہرت یافتہ اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی گورنر ہاؤس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) عالمی شہرت یافتہ اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں گورنر سندھ نے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی کرکٹ کے کھیل میں ان کی پر فارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لئے آپ ایک آئیڈیل ہیں ہر ایک نوجوان شاہد خان آفریدی بننے کا خواہش مند نظر آتا ہے ۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گورنر سندھ سے کہا کہ جس طرح میں نوجوان کھلاڑیوں کا آئیڈیل ہوں با الکل اسی طرح آپ بھی میرے آئیڈیل ہیں مستقبل میں میرا وژن بھی آپ کی طرح عوام کی خدمت کرنا ہی ہوگا صوبے کا ہر شخص آپ کی خدمات کا معترف ہے۔ شاہد خان آفریدی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ وہ پاکستان بھر میں پسماندہ علاقوں میں Basic Health Unitبنانے کے خواہش مند ہیں جس کا آغاز انہوں نے اپنے والد کے نام سے منسوب ایک ہسپتال سے کیا ہے جو پشاور کے مضافات میں قائم ہے اس موقع پر گورنر سندھ نے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کراچی اور صوبہ سندھ کے دیگر علاقوں میں ان یونٹس کے قیام پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔