دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ملک بھارت کے انتخابات متنازعہ ،ہزاروں افرادکے نام ووٹرلسٹوں سے غائب،سیاسی جماعتوں کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے معافی مانگ لی

جمعہ 25 اپریل 2014 21:42

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ملک بھارت کے انتخابات ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) بھارتی الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے نام ووٹر لسٹوں سے غائب ہونے پر معافی مانگ لی،ممبئی میں چھٹے مرحلے کے لیے والی ووٹنگ میں گذشتہ سال کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ پولنگ کے باوجود تقریباً 15 فیصد لوگ ووٹ کے حق سے محروم رہے،میڈیارپورٹس کے مطابق بی جے پی کا الزام ہے کہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں کے نام ووٹر لسٹوں سے غائب تھے اس طرح تقریباً 15 فیصد لوگ ووٹ نہیں ڈال سکے تاہم اس بار ممبئی میں دس فیصد زیادہ پولنگ ہوئی،کئی نامور شخصیات کے نام بھی فہرست سے غائب تھے، جن میں سینیئر وکیل رام جیٹھ ملانی، ایچ ڈی ایف سی بینک کے چیئرمین دیپک پرکھ، ممبئی اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین آشیش کمار چوہان، اداکار اتل کْلکرنی، وندنا گپتے اور سوپنیل جوشی وغیرہ شامل ہیں،ان میں سے زیادہ تر لوگ 20، 25 سال سے ایک ہی پتے پر رہ رہے ہیں اور لوک سبھا کے گذشتہ کئی انتخابات میں ووٹ ڈال چکے ہیں،ان میں سے کسی نے بھی اپنا نام فہرست سے ہٹانے کے لیے درخواست نہیں دی تھی تاہم بھارتی الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے نام ووٹر لسٹوں سے غائب ہونے پر معافی مانگ لی۔