نشے میں دھت مسافرکی آسٹریلوی طیارے کے کاک پٹ میں داخلے کی کوشش،گرفتارکرلیاگیا،مسافر نشے میں دھت تھا،طیارہ اغوا کرنے کی کوشش نہیں کررہا تھا،کاک میں داخلے کی ضد کررہاتھا،آسٹریلوی حکام،پائلٹ کی اطلاع پر مسافر کو گرفتار کرلیا گیا، ائیرپورٹ کو بند کر کے تمام پروازوں کا رخ بھی تبدیل کردیا گیا،انڈونیشین حکام

جمعہ 25 اپریل 2014 21:42

نشے میں دھت مسافرکی آسٹریلوی طیارے کے کاک پٹ میں داخلے کی کوشش،گرفتارکرلیاگیا،مسافر ..

جکارتہ/کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) آسٹریلوی طیارے میں نشے میں دھت مسافرکے کاک پٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتارکرلیاگیا،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں آسٹریلوی طیارے کے ہائی جیک کا ڈراپ سین ہو گیا اور بتایا گیا کہ طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا بلکہ ایک مسافر کے زبردستی کاک پٹ میں داخل ہونے پر پائلٹ نے طیارہ ہائی جیک ہونے کی کال چلا دی،تاہم آسٹریلوی حکام نے جہاز کے اغواء کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ نشے میں دھت مسافرنے کاک پٹ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کر لیا گیا ،انہوں نے کہاکہ ورجن آسٹریلیا کی یہ پرواز برسبین سے بالی جا رہی تھی،آسٹریلوی حکام کاکہناتھاکہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا،مسافر نشے میں دھت تھا،طیارہ اغوا کرنے کی کوشش نہیں کررہا تھا،انڈونیشین فضائیہ کے ترجمان نے بتایاکہ بالی میں اتارے گئے طیارے کے ایک مسافر نے زبردستی کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی تھی ،پائلٹ کی اطلاع پر مسافر کو گرفتار کرلیا گیا،اس کے بعد ائیرپورٹ کو بند کر کے تمام پروازوں کا رخ تبدیل کردیا گیا۔

.

متعلقہ عنوان :