چوہدری نثار کے بیان سے بہت دلبرداشتہ ہوں ، میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ‘ یوسف رضا گیلانی،اس معاملے پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بات کرونگا،بیٹے کی رہائی میں کبھی بھی تاوان کا ذکر نہیں ہوا‘ سابق وزیر اعظم
جمعہ 25 اپریل 2014 23:07
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے بیان سے بہت دلبرداشتہ ہوں ، میں سمجھتا ہوں کہ میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ، اس معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بات کروں گا۔
(جاری ہے)
اپنی بیٹے کی ویڈیو کے حوالے سے چوہدری نثار کے بیان پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چوہدری نثار کو مجھ سے ویڈیو شیئر کرنا چاہیے تھی ۔
میرے پا س جو ویڈیو ہے اس میں بھی یہ بات نہیں جو چوہدری نثار کہہ رہے ہیں ۔ بیٹے کی بازیابی کے لئے جو مذاکرات ہوئے کبھی بھی تاوان کا ذکر نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ یہی کہا تھاکہ سوات، مالا کنڈ آپریشن کی اجازت دینے پر علی حیدر گیلانی کو اغواء کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میں چوہدری نثار کے بیان سے بہت دلبرداشتہ ہوں اور اس معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بات کروں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.