گیارہ ہزار القاعدہ جنگجومختلف سعودی جیلوں میں پابند سلاسل ،مقدمات قائم،جیلوں میں قید جنگجوؤں کے مقدمات کا روزانہ کی بنیادپر معائنہ کرکے انہیں خصوصی عدالتوں میں پیش کیاجاتاہے،سعودی سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ

جمعہ 25 اپریل 2014 00:16

گیارہ ہزار القاعدہ جنگجومختلف سعودی جیلوں میں پابند سلاسل ،مقدمات ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) سعودی سرکاری میڈیانے کہاہے کہ القاعدہ مخالف مہم کے دوران گرفتارگیارہ ہزار سے زائد جنگجومختلف سعودی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں،سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے نے ایک رپورٹ میں کہاکہ زیادہ تر جنگجویمن سے سعودی عرب میں داخل ہوئے ہیں اورسعودی عرب کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں،رپورٹ میں کہاگیاکہ القاعدہ مخالف مہم ابھی بھی جاری ہے اورسعودی مذہبی پولیس ان جنگجوؤں کے خلاف برسرپیکارہے،سعودی خبرایجنسی کے مطابق القاعدہ کے خلاف قائم مقدمات جلد نمٹانے کے لیے خصوصی عدالتیں بھی قائم کی گئی ہیں اورجیلوں میں قید جنگجوؤں کے مقدمات کا روزانہ کی بنیادپر معائنہ کرکے انہیں خصوصی عدالتوں میں پیش کیاجاتاہے،رپورٹ کے مطابق اب بھی سعودی عرب میں القاعدہ مخالف مہم کے دوران گرفتارگیارہ ہزار سے زائد جنگجومختلف سعودی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

متعلقہ عنوان :