پاکستان نازک صورتحال سے گزررہا ہے ہمیں صرف پاکستان کے لئے سوچنا چاہئے،پرویزمشرف، اپنے اوپر قائم مقدمات کا عدالتوں میں بھرپور دفاع کررہا ہوں،سابق صدر کا اپنی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے ٹیلی فونک خطاب
جمعہ 25 اپریل 2014 00:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل )کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے گزررہا ہے ہمیں صرف پاکستان کے لئے سوچنا چاہئے، اپنے اوپر قائم مقدمات کا عدالتوں میں بھرپور دفاع کررہا ہوں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو اے پی ایم ایل کے تحت کلفٹن دو تلوار سے جنت کالونی، زمزمہ تک نکالی جانے والی ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ریلی سے اے پی ایم ایل کے صوبائی رہنما مسلم بھٹو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں موجود سینکڑوں کی تعداد میں خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ شریک تھے۔ مظاہرین نے پرویز مشرف کے حق میں نعرے بازی کی، شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں سابق صدر کی تصاویر اٹھا رکھی تھی جبکہ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے، جس پر پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.