یوم شہداء پاکستان پونچھ ڈویژن میں بھی بھرپور جوش و خروش سے منایا جائیگا

منگل 29 اپریل 2014 13:54

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) یوم شہداء پاکستان پونچھ ڈویژن میں بھی بھرپور جوش و خروش سے منایا جائیگا ۔حکومت آزادکشمیر کی اپیل پر تمام سرکاری دفاتر اور سکولوں میں یہ تقریب منعقد کی جائے گی ۔ پاکستان کے قومی پر چم کو لہرایا جائے گا پاکستان کا قومی ترانہ بجایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں حالیہ دہشت گردی کی جنگ میں اور مختلف محازوں پر شہید ہونے والے پاکستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی قبروں پر ضلع انتظامیہ کے ذمہ داران اور اہلکاران حاضری دیں گے۔

جبکہ راولاکوٹ شہر میں پی پی پی اور پاکستان کے حامی دیگر سیاسی مکاتب فکر ایک ریلی نکالیں گے ۔ صدر آزادکشمیر محمد یعقوب خان نے پاکستان سے محبت رکھنے والے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پرگرامات میں بھرپور شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :