اب موبائل چارجر سے کریں گاڑی سمیت ہر بیٹری کو چارج

منگل 29 اپریل 2014 14:43

اب موبائل چارجر سے کریں گاڑی سمیت ہر بیٹری کو چارج

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) دوران سفر گاڑی کی بیٹری بیٹھ جائے تو ڈرائیور کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب اس مشکل سے نجات مل جائے گی۔ امریکا کی ایک بیٹری بنانے والی کمپنی نے ایسا موبائل فون چارجر تیار کیا ہے جو ضرورت پڑنے پر آپ کی گاڑی کی بیٹری بھی چارج کرے گا۔

(جاری ہے)

جمپر نامی اس چھوٹے سے چارجر کا وزن صرف دو سو گرام ہے اور یہ چھ ہزار ایم اے ایچ کے ہائی پاور کا حامل ہے جو گاڑی کو 12والٹ کی توانائی فراہم کرے گا۔

بڑی بڑی گاڑیوں کو چارج کرنے والے اس چھوٹے سے چارجر کی قیمت 40پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔

اس جدید ٹیکنالوجی کی یو ٹیوب ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے. جوآپ نیچے دیکھ سکتے ہیں


متعلقہ عنوان :