طالبان سے بات چیت آگے بڑھانا چاہتے ہیں: نواز شریف

منگل 29 اپریل 2014 21:29

طالبان سے بات چیت آگے بڑھانا چاہتے ہیں: نواز شریف

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، کراچی کے امن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز نیک نیتی سے کیا ہے اور بات چیت کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے ، کراچی کے امن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کا میڈیا آزاد ہے اور اس پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم لندن پہنچے تو برطانوی سیکریٹری خارجہ کے خصوصی نمائندے نکولس گرالڈ نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ وزیراعظم نواز شریف دورے کے دوران برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات جبکہ لندن میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :