دہشت گردی کوآنے میں وقت لگا،جانے میں بھی لگے گا،شہبازشریف، دہشت گردی سے 40 ہزار پاکستانیوں کی ہلاکت معمولی بات نہیں،امن وامان کی بحالی اولین ترجیح ہے،گفتگو

جمعہ 2 مئی 2014 22:34

دہشت گردی کوآنے میں وقت لگا،جانے میں بھی لگے گا،شہبازشریف، دہشت گردی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء)پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردی ایک مرض ہے جس کو آنے میں بھی وقت لگا اور اب اس کے جانے میں بھی وقت لگے گا،برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے تسلیم کیا کہ سکیورٹی کے حوالے سے سوالیہ نشان ہیں، اس میں کوئی شک نہیں اس میں پنجاب بھی شامل ہے لیکن یہ ایک چیلنج ہے جس کو ہم نے قبول کیا ہے لیکن اصل دیکھنے کی بات یہ ہے کہ اسے ختم کرنے یا اسے شکست دینے کے لیے ہماری کمٹمنٹ ہے یا نہیں،ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند برس میں دہشت گردی سے 40 ہزار پاکستانیوں کی ہلاکت کوئی معمولی بات نہیں اورہم اس بارے میں مکمل طور پر یکسو ہیں کہ لا اینڈ آرڈر ٹھیک کیے بغیر معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا۔

یہ ہماری اولین ترجیح ہے،