تربوز کے ساتھ اسکے بیج بھی صحت کیلئے مفید ہیں، ماہرین

ہفتہ 3 مئی 2014 14:22

تربوز کے ساتھ اسکے بیج بھی صحت کیلئے مفید ہیں، ماہرین

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء)گرمیوں کے موسم میں تربوز کا استعمال صحت کے ساتھ ساتھ روح کو تازہ رکھنے کیلئے مفید تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ اس کے بیج کے بھی بے شمار فوائد ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق تربوز کے بیج دل کے امراض کے ساتھ ساتھ ذیابطیس اور جلد کیلئے بھی مفید ہیں۔تحقیق کے مطابق تربوز کے بیج میں شامل آئرن،پوٹاشیم اور وٹامن بالوں کومضبوط بناتا ہے اورچہرے پر موجود داغ دھبے دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد تربوز میں سے بیج نکال کر پھینک دیتے ہیں کیونکہ وہ اس کے فوائد سے لاعلم ہوتے ہیں۔