وزیراعلیٰ شہباز شریف کا چنیوٹ میں5سالہ بچی کوونی کرنے کے واقعہ کی خبرکا نوٹس،رپورٹ طلب

ہفتہ 3 مئی 2014 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چنیوٹ میں 5سالہ بچی کو ونی کرنے کے واقعہ کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ 5سالہ بچی کو ونی کرنے کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :