موجودہ حکومت معیشت کی بہتری ،ملکی تعمیر وترقی کیلئے جامع اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے،جان محمد جمالی ، توانائی بحران پر قابو پانے ،عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام ہورہا ہے،سپیکر بلوچستان اسمبلی

ہفتہ 3 مئی 2014 20:14

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے جامع اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے توانائی کے بحران پر قابو پانے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام ہورہا ہے امن وامان کو بہتر بنانے اور ملک کے اندر روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کیلئے حکومت سرمایہ دار طبقے کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے نصیرآباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل سے بخوبی آگا ہ ہیں سیلاب سے متاثرہ نصیرآباد جعفرآباد کے عوام کو دوبارہ ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے اور زرعی شعبے کو فعال اور منظم بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی جارہی ہے پٹ فیڈر کینال اور کیر تھر کینال میں زرعی پانی کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے اور زمیندار طبقہ کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے ہماری علاقائی معیشت زرعی شعبے سے وابستہ ہے ایریگیشن نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے وفاق زرعی شعبے کو مربوط اور موثر بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی خوش آئند ہے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی فیڈر عوام کی امانت ہیں اور وہ عوام کی باہمی مشاورت اور رائے کی روشنی میں عوام کی اجتماعی اور فلاح کے منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا ہر حال میں پورا کیا جائے گا عوام کی ترقی وخوشحالی اور علاقائی تعمیر وترقی ہمارا نصب العین ہے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے کیونکہ ہماری سیاست غربت بے روزگاری کا خاتمہ اور غریب ومظلوم طبقات کی معاشی واقتصادی خوشحالی کیلئے ہے انہوں نے کہاکہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم ہے ۔