مصر میں صدارتی انتخاب کے دونوں امیدواروں نے اپنی انتخابی مہمات کا آغاز کر دیا،مصری میرے ساتھ ذمہ داری میں شریک ہوں،السیسی…کمزورنہیں ہم جوان ملک چاہتے ہیں،صباحی کی کانفرنس

ہفتہ 3 مئی 2014 20:14

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) مصر میں صدارتی انتخاب کے دونوں امیدواروں نے ہفتہ کواپنی انتخابی مہمات کا آغاز کر دیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کو سابق آرمی چیف سیسی نے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ میں مصریوں کو محنت سے کام کرنے پر زور دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ میری ساتھ ذمہ داری میں شریک ہوں، یہ ملک ہم سب کی ذمہ داری ہے،ادھربالائی مصر کے سب سے بڑے شہر اسیوط میں گذشتہ روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صباحی کا کہنا تھا کہ ہم مصر کو پرانے اور کمزور ملک کے طور پر متعارف نہیں کرانا چاہتے، ایک جوان مصری ریاست ہمارا حق ہے،انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب کا مرحلہ انقلاب کو حکومت تک لیجانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہے۔

انہوں نے بالائی مصر کے عوام کو ایک نئی معاشی سکیم دینے کا وعدہ کیا جس کے ذریعے شہر مشرقی سمت بحیرہ احمر سے ملانے کے لیے نئے چینلز بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :