حمص کا دوسالہ محاصرہ ختم،اقوام متحدہ کی سربراہی میں فائربندی معاہدہ بھی طے پاگیا،2400جنگجوؤں کو (کل) شہر سے مرحلہ وارنکالاجائیگا،شامی فوج نے ہلال احمر کو الوعر کالونی تک رسائی کی اجازت دیدی
ہفتہ 3 مئی 2014 20:14
حمص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) دو برس سے شام کے محاصرہ زدہ شہر حمص میں سرکاری فوج اور شامی باغیوں پر مشتمل جیش الحر کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق متحارب فریقوں کے درمیان سیز فائر معاہدہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہوا اس موقع پر روسی اور ایرانی نمائندے بھی موجود تھے،سیز فائر معاہدے سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے شام لائیو نیٹ ورک نے بتایا کہ فائر بندی معاہدے کے لیے حمص کی محاصرہ زدہ کالونیوں سے حکومت مخالف باغیوں کے ایک وفد نے ایران کے ایک اعلی عہدیدار سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شامی فوج کے پولیٹکل انٹلیجنس شعبے کے سربراہ محمد دیب زیتوں اور حمص شہر کے گورنر طلال البرازی بھی موجود تھے،فائر بندی معاہدے میں طے پایا کہ شہر کا محاصرہ کرنے والے تقریبا 2000 سے 2400 جنگجو شہر چھوڑ دیں گے۔(جاری ہے)
انہیں چالیس بسوں کے ذریعے شہر سے نکالا جائے گا، ہر بس میں اقوام متحدہ کا ایک نمائندہ بھی موجود ہو گااور بشار الاسد حکومت کی پولیس ان بسوں کو اپنے حفاظتی حصار میں شہر کے شمال کی جانب بحفاظت جانے میں مدد کریں گے، جنگجووں کی منتقلی کا عمل کل (اتوار)کے روز مرحلہ وار شروع ہو کراور تمام جنگجووں کی حتمی منتقلی تک جاری رہے گا،فائر بندی معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ محاصرہ زدہ شہر سے ہلال احمر کی ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے زخمیوں کو باہر منتقل کیا جائے گا بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے والے انجینئرز کو سب سے آخر میں شہر سے نکالا جائے گا،ادھر شامی فوج نے ہلال احمر کو الوعر کالونی تک رسائی کی اجازت دی ہے۔
اس کے علاوہ کئی ماہ بعد کھانے پینے کی چیزیں شہر میں لانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس اجازت کے عوض اسلامی فرنٹ اللاذقیہ میں کئی مہینوں سے قید روسی افسر کو سرکاری حکام کے حوالے کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں
-
سعودی عرب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
-
مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا
-
امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پرپابندی کا فیصلہ
-
مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.