صومالیہ،پولیس افسرکی کارمیں دھماکہ ،تین اہلکاروں سمیت نو افرادہلاک،واقعہ ترک سفارتخانے کے قریب اس وقت پیش آیاجب پولیس افسراپنی گاڑی میں کہیں جارہے تھے،دھماکہ ٹارگٹڈڈتھا،پولیس کو نشانہ بنایا،دھماکے کے بعد کارمیں آگ لگی ،الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 3 مئی 2014 20:18

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) صومالیہ میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں نو افرادہلاک اور12زخمی ہوگئے،دھماکے کے بعد گاڑی میںآ گ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا،ادھر دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ کی تنظیم الشباب نے قبول کرلی،غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ہفتہ کودارلحکومت موغادیشو سے چارکلومیٹردورترک سفارتخانے کے قریب پولیس افسرکے زیراستعمال گاڑی میں دھماکہ ہوا،دھماکہ پہلے سے گاڑی میں نصب کیاگیا تھا اوراسے ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیاجارہاتھا،پولیس افسرمحمد دلائی نے بتایاکہ دھماکے میں تین پولیس اہلکار اورچھ عام شہری مارے گئے ،انہوں نے کہاکہ دھماکہ ٹارگٹیڈتھا اوراس میں پولیس افسرکونشانہ بنایاگیا،عینی شاہدین نے بتایاکہ لاشوں کو کارسے نکال کر اسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکے کے بعد گاڑی میںآ گ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا،ادھر دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ کی تنظیم الشباب نے قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :