طالبان سے مذاکرات میں حکومت سے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے اپیل کی ہے،یوسف رضاگیلانی،تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ا،حکومت اور اپوزیشن جماعتیں سنجیدہ نہ ہوئیں تو جمہوریت کو نقصان ہوسکتا ہے،انتخابات میں دھاندلی ہوئی،کراچی ملک کا معاشی حب ہے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مل کر امن قائم کریں، ہمارے دورمیں حتجاج کرنے والے اب خود لوڈشیڈنگ کررہے ہیں،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی ملتان ائیرپورٹ پر گفتگو

ہفتہ 3 مئی 2014 23:21

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے،تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے اگر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں سنجیدہ نہ ہوئیں تو جمہوریت کو نقصان ہوسکتا ہے، عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تاہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے،کراچی ملک کا معاشی حب ہے وہاں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مل کر امن قائم کریں، ہمارے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والے اب خود لوڈشیڈنگ کررہے ہیں،طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعاگوہوں حکومت سے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے اپیل کی ہے،ہفتہ کو ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، کراچی ملک کا معاشی حب ہے وہاں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مل کر امن قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تاہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والے اب خود لوڈشیڈنگ کررہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاطالبان کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب بنایاجاسکتاہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ فریقین سنجیدہ اوربااختیار ہوں،مذاکرات سے ملک میں امن قائم کیاجاسکتاہے مگر سست روی سے جاری یہ مذاکرات نقصان دہ بھی ہوسکتے ہیں اگر اس میں مزید تاخیر کی گئی۔