پی آئی کی پرواز ٹورنٹو جاتے ہوئے حادثے کا شکار، بحفاظت پرواز ٹورنٹو اتارلی گئی،ٹورنٹو سے کراچی آنے اور کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں 16 گھنٹے تاخیر متوقع ہے، پی آئی اے ترجمان

ہفتہ 3 مئی 2014 23:22

پی آئی کی پرواز ٹورنٹو جاتے ہوئے حادثے کا شکار، بحفاظت پرواز ٹورنٹو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 سے اسلام آباد سے ٹورنٹو جاتے ہوئے پرندہ ٹکڑاگیا تاہم پرواز بحفاظت اور بروقت ٹورنٹو اتارلی گئی۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے سامنے والے حصہ متاثر ہوا ہے۔ طیارے کی ٹورنٹو میں ضروری مرمت کی جارہی ہے۔ ٹورنٹو میں نائٹ کرفیو اور ویک اینڈ ہونے کے باعث انجینئرنگ سپورٹ نہیں مل رہی ہے جس کے پیش نظر مسافروں اور اس کے طیارے کی حفاظت کے پیش نظر ٹورنٹو سے پرواز میں تین گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پرواز اب اتوار کی صبح 8 بجے روانہ ہوگی۔ مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرادیا گیا ہے اور ان کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ اس ضمن میں پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ٹورنٹو میں رکے ہوئے طیارے کی کراچی اور کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پروازمیں 18 گھنٹے کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ پی کے 783 کراچی سے اتوار کی رات 1 بجے ٹورنٹو کے لئے روانہ ہوگی اور ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز پی کے 781 سولہ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔ مسافروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ تاخیر کی زحمت پر پی آئی اے نے اپنے معزز مسافروں سے معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :