راولاکوٹ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار انتہائی سست ہے جو قابل پرداشت نہیں‘صدر آزاد کشمیر

پیر 5 مئی 2014 17:38

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء)صدر آزاد جموں کشمیر محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ زلزلہ سے تباہ ہونے والے پونچھ کے علاقے راولاکوٹ میں سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت کاموں کی رفتار انتہائی سست ہے جو قابل پرداشت نہیں-سڑکیں اکھڑی پڑی ہیں موسم خشک ہو تو دھول سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے بارش کی وجہ سے کیچڑ ہو جاتا ہے اگر ان چند ماہ میں کام مکمل نہ کئے گئے تو نا قابل تلافی نقصان ہو گا عوام اگر احتجاج کریں گے تو ہم انہیں پھر کس جواز کے تحت روک پائیں گے ۔

پی ڈی کی غفلت کا اعلیٰ حکام نوٹس لیں بہتر یہی ہے کہ کسی مقامی ذمہ دار کو یہ ڈیوٹی دی جائے جو دلچسپی سے وقت پر کام پورا کروائے موجودہ پی ڈی اپنی نا اہلی چھپانے لوگوں کو احتجاج کو غلط رنگ نہ دیا آزادکشمیر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی صورت قابل قبول نہیں واپڈا نے راولاکوٹ کے تاجروں کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا اس پر عمل درآمد کرے مقامی سطح پر اگر بغیر شیڈول لوڈ شیڈنگ کی گئی تو مقامی ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں ملازموں کی ہڑتال کا کوئی جواز نہیں یہی چند ماہ لوگوں کے کام کاج کے ہیں اس میں اگر دفاتر ویران ہوں گے اور ملازمین سڑکوں پر ہوں گے تو حکومت سختی سے نمٹے گی جو ملازمین کے جائز مطالبا ت ہیں وہ طریقہ کار کے تحت پر امن طور پر دلیل سے منوائے جا سکتے ہیں ۔ٹورازم کی صنعت کوفروغ دینے میں کوششیں کر رہا ہوں اور یہاں احتجاج کے ذریعہ ایسا ماحول منایا جارہا ہے کہ سیاح یہاں نہ آئیں ایک نہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ قانون سے ہٹ کر کی جانے والی تعمیرات اکھاڑی جائیں گی ۔

بہتر یہ ہے کہ اس نقصان سے بچنے آج ہی مالکان اپنی تعمیرات قوائد و ضوابط کے تحت کروائیں ۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزادکشمیر محمد یعقوب خان نے راولاکوٹ میں انجمن تاجران کے صدر افتخار فیروز ، جنرل سیکرٹر ی اعجاز حنیف ، مقامی صحافی آصف اشرف، راولاکوٹ کی معروف کاورباری شخصیات سعادات ریاض اور جنید ریاض پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

دریں اثناء انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نام نہاد بھارتی انتخابات کے ڈارامے کو ناکام بنانے اور اس عمل کا حصہ نہ بننے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ صدر آزاد جموں کشمیر محمدیعقوب خان نے کہا کہ کشمیری عوام نے پولنگ اسٹیشن سے دور رہ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھارتی آئین کے تحت مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کو کبھی تسلیم نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر ہو کا عالم تھا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے پولنگ کی بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی شرح بھی 30 فیصد سے زیادہ نہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو کشمیری قوم کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد یہ جان لینا چاہیے کہ وہ جبری ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری قوم کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکیں گے ۔

اس لیے وہ کشمیری قوم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت کے لیے استصواب رائے کا حق دیں ۔ صدر محمد یعقوب خان نے عالمی برداری پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابی ڈرامے کہ تسلیم نہ کرے اور بھارت پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے دباؤ ڈالے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پورے جنوبی ایشیاء کی معیشیت مفلوج ہو رہی ہے ۔ اور عالمی طاقتوں کے مفادات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اگر با اثر ممالک مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کریں گے تو یہ خطہ ایٹمی جنگ کا شکار ہو سکتا ہے ۔ بھارت میں انتہا پسند نرمیندر مودی جیسے شخص کے وزیراعظم ببننے کے بعد ایٹمی جنگ کے خطرات مذید بڑھ جائیں گے ۔