غذا میں ثابت اناج کا استعمال بلند فشار خو ن سے محفو ظ رکھتا ہے،ماہرین!

منگل 6 مئی 2014 15:03

غذا میں ثابت اناج کا استعمال بلند فشار خو ن سے محفو ظ رکھتا ہے،ماہرین!

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء)امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ماہرین کی تحقیق کے مطابق غذا میں ثابت اناج کا استعمال بڑھا کربلند فشارِ خون کی بیمار ی سے محفو ظ رہا جا سکتاہے۔ ماہرین نے اپنے مطالعے میں اس بات کا مشاہدہ کیا کہ جو افراد ثابت اناج کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں بلند فشارخون کا خطرہ دوسروں کی نسبت 23 فیصد کم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی غذا ئی ایسو سی ایشن کے مطابق روزمرہ غذا میں اناج جیسے جو،مکئی اورگندم کا استعما ل بہت اہم ہے لہٰذا اناج اور ان سے بنی ہوئی اشیاء کو خوراک کا حصہ بنانا چاہئے جو نا صرف مختلف بیماریو ں سے بچا تے ہیں بلکہ وزن کم کر نے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ثابت اناج میں تمام ضروری غذائی اجزاء شا مل ہو تے ہیں اور ان میں مو جود نباتا تی مادّے صحت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ثا بت ہو تے ہیں۔