ریلیوں والے عوامی خدمت پر توجہ دیں اور اپنی باری کاانتظار کریں ‘ مریم نواز شریف،پیپلزپارٹی کی طرف سے کسی احتجاجی تحریک میں شرکت نہ کرنے کااعلان خوش آئند ہے ، چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون سکیم
منگل 6 مئی 2014 18:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے پیپلزپارٹی کی طرف سے کسی احتجاجی تحریک میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا فیصلہ جمہوریت کے استحکام میں اہم قدم ثابت ہوگا،ریلیوں والے عوامی خدمت پر توجہ دیں اور اپنی باری کاانتظار کریں ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی سنجیدہ سیاسی جماعت ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ریلیوں پر توجہ دینے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دی جائے اور اپنی باری کا انتظار کیا جائے۔
انہوں نے لکھاکہ مسلم لیگ (ن)عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور احتجاج کی سیاست کرنیوالوں کو 5 سال تک انتظار کرنا ہوگا، مسلم لیگ (ن)ہی ملک کو بحران کی کیفیت سے نکال سکتی ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ایشین ٹائیگر بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ میری درخواست پر عالمی کمپنی ہایئر نے ایک لاکھ طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.