لاہور ،پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر گھروالوں کا عدالتی احاطے میں تشدد۔۔۔

منگل 6 مئی 2014 19:02

لاہور ،پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر گھروالوں کا عدالتی احاطے میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گھروالوں نے عدالتی احاطے میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مداخلت کر کے معاملے کو کنٹرول کر لیا ۔منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت لڑکی نے عدالت میں بیان دیاکہ وہ عاقل بالغ ہے اوراسے کسی نے اغواء نہیں کیا اور اس نے شادی اپنی مرضی سے کی ہے۔عدالت نے لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ۔ عدالتی احاطے میں لڑکے اورلڑکی کے گھر والوں میں تلخ کلامی اورہاتھا پائی ہوئی جس کے دوران پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر گھروالوں نے عدالتی احاطے میں تشد د کیاتاہم پولیس نے مداخلت کرکے معاملہ کنٹرول کیا۔

متعلقہ عنوان :